گلیمر کے پردے میں درندگی، اسٹیج اداکارہ ثمر رانا معصوم گھریلو ملازمہ پر جنسی تشدد کے الزام میں گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

اداکارہ ثمر رانا
اداکارہ ثمر رانا، فوٹو دی نیوز

اسٹیج اداکارہ ثمر رانا کو 14 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد و جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق گھریلو ملازمہ سے زیادتی کا مقدمہ تھانہ نواب ٹاؤن لاہور میں درج ہوا جس پر پولیس فوری حرکت میں آگئی اور اسٹیج اداکارہ ثمر رانا کو پولیس نواب ٹاؤن نے ملازمہ کے ساتھ تشدد و زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

انویسٹی گیشن پولیس نے بتایا کہ ثمر رانا کے گھر 14 سالہ لڑکی کو پانچ افراد نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ ثمر رانا پر ملازمہ پر تشدد کرنے اور خوفزدہ کرنے کا الزام ہے۔

انوسٹی گیشن پولیس نواب ٹاؤن کے مطابق نامعلوم ملزمان لڑکی سے مبینہ زیادتی کی ویڈیوز بھی بناتے رہے۔

ایس پی انویسٹی گیشن صدر ڈویژن میاں معظم علی کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں جبکہ ملازمہ اور اس کے گھر والوں کو ہر صورت انصاف دلوایا جائے گا۔

Related Posts