لائیو سیشن کے نام پر فحاشی اور عریانی! جانتے ہیں پاکستان میں سوشل میڈیا پر کیا چل رہا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

What’s happening on Pakistan’s social media?
ONLINE

پاکستان میں سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی اور غیر مہذب مواد کے فروغ نے سنگین صورتحال اختیار کر لی ہے، مختلف پلیٹ فارمز پر ایسے لائیو سیشنز منعقد کیے جا رہے ہیں جن میں مرد و خواتین نازیبا حرکات و سکنات اور شرمناک گفتگو کے ذریعے ناظرین کو متوجہ کرتے ہیں۔

ٹک ٹاک، لائیکی، بنگو، فیس بک، یوٹیوب اور انسٹاگرام جیسے پلیٹ فارمز پر روزانہ ہزاروں کی تعداد میں ویڈیوز اور لائیو سیشنز نشر کیے جا رہے ہیں جن میں غیر مہذب گفتگو، نازیبا حرکات اور اخلاق سے گری ہوئی پیشکشیں عام ہوتی جا رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اس غیر اخلاقی رجحان کو آگے بڑھانے والے متعدد افراد لاکھوں فالوورز رکھتے ہیں اور وہ اس مقبولیت کو استعمال کرتے ہوئے غیر سنجیدہ اور لغو مواد نشر کرتے ہیں۔

شرمناک مواد بنانے والوں میں ڈاکٹر ایمان، صوفی گجراتن، صبا شاہ، تنظیم ہنجرہ، بلی شلی، شکیل مہر، سنزیلہ خان، عائزہ خان، خلیل، چاچا منیر، مریم، نمرہ، سنبل ملک، سارا، ملنگ، سیم آئزل، سینوریٹا، شیبا، علی بھائی، چاند، مومی، ماہ نور، وسیم، حیدر شاہ اور جیا راجپوت سمیت دیگر ٹک ٹاکر شامل ہیں۔

ان ناموں میں بعض خواتین اور مرد ٹک ٹاکرز شامل ہیں جو اپنے لائیو سیشنز میں بارہا ایسے مناظر اور گفتگو پیش کرتے ہیں جنہیں معاشرتی اقدار کے برعکس قرار دیا جا رہا ہے۔

نوٹ: یہ چند ویڈیوز کے لنک صرف صارفین کی آگہی کیلئے دیئے جارہے ہیں، ادارہ کا مقصد ہر گز ایسے مواد کی تشہیر نہیں ہے۔

https://www.facebook.com/watch/?v=1510142630019399

https://www.facebook.com/watch/?v=1120488585879893

https://www.facebook.com/watch/?v=1297812888557161&__cft__[0]=AZWUmx2Cxp4JNprlQkLKbPeZ9-ra4zjcvIFbwc0X7rTi5Eyv7vmPvefT-saFfP1MU3E-DvDtXtArgfLuGWoqxCo9pO22RH7fWbkg7t6JEHrScCusFP0mR2aXHtAZC5l8kDTvnHN1HEwc7PPYSZx5nvSbLIkTR7he8JrexTXQI0K-lo_Ghfo8-HIgvOh30whct1kghIQjP9hejXxo4lPMbVeB

https://www.facebook.com/watch/?v=764151402827383&__cft__[0]=AZW5hquB93cokVCc0V5NTSO1trTC0ty2QLx9dvvclV-lHAGnSsUFHeZufWGJylaybL10LlRfy3a04F9QzGVqYgk12lERINg8xZpB4OcGjIcMBmJS7bknUGQPgfvABlsFP1mxmvMXgJ5q3n5SsmCyJoMgQRb66u_9H2lg1h1Y5vFvojepY0yXdmPCrxceImF0yoLzRPSuGTJybFmORUJ-DK9V

 

Related Posts