کرکٹ دیوانوں کیلئے بڑی خبر؛ کل شارجہ میں پاکستان اور افغانستان ہونگے مدمقابل

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 29 اگست بروز جمعہ سے ہو رہا ہے۔ یہ مختصر فارمیٹ کی سیریز ایشیا کپ 2025 سے قبل تینوں ٹیموں کو قیمتی پریکٹس کا موقع فراہم کرے گی۔

سیریز کا افتتاحی میچ شارجہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا جس سے اس دلچسپ مقابلوں سے بھرپور ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا۔

تین ملکی سیریز کے فوراً بعد ایشیا کپ 2025 کا آغاز 9 ستمبر سے یو اے ای میں ہوگا جہاں براعظم ایشیا کی بہترین ٹیمیں ایک دوسرے کے مدِ مقابل آئیں گی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ سیریز کھلاڑیوں کو فارم میں واپس آنے، کمبی نیشن آزمانے اور حکمت عملیوں کو بہتر بنانے کا سنہری موقع دے گی۔ کرکٹ کے مداحوں کے لیے اگلے چند ہفتے یقینی طور پر ایکشن سے بھرپور ہوں گے۔

Related Posts