زرمبادلہ میں 18 ملین ڈالر کا اضافہ؛ ذخائر 19 ارب 61 کروڑ 78 لاکھ ڈالر ہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالر (18 ملین ڈالر) کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق 22 اگست 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے تک سرکاری ذخائر کا حجم 14 ارب 27 کروڑ 43 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے جو ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ایس بی پی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر اس وقت 19 ارب 61 کروڑ 78 لاکھ ڈالر پر موجود ہیں جن میں کمرشل بینکوں کے پاس رکھے گئے ذخائر کا حصہ 5 ارب 34 کروڑ 35 لاکھ ڈالر ہے۔

ماہرین معاشیات کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں حالیہ اضافہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے بعد مالیاتی توازن کی بہتری یا ممکنہ طور پر بیرونی فنڈنگ کا نتیجہ ہو سکتا ہے تاہم آئندہ ہفتوں میں اس رجحان کو برقرار رکھنے کے لیے حکومتی پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہوگا۔

Related Posts