ساجد نادیادوالا کی پروڈکشن میں بننے والی بالی ووڈ اسٹار ٹائیگر شروف کی نئی فلم “باغی 4” کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ ٹریلر ایکشن اور خونریزی کے ایک نئے دور کا آغاز کرتا ہے جو کمزور دل والوں اور بچوں کے لیے مناسب نہیں ہے۔
فلم میں ٹائیگر شروف کے مقابلے میں سنجی دت کو ایک خطرناک ولن کے کردار میں دکھایا گیا ہے جو انسانی جسموں کو چیرنے کی ہولناک صلاحیت رکھتا ہے۔ کہانی میں ٹائیگر شروف اپنے ماضی کے کھوئے ہوئے پیار کی تلاش میں نکلتے ہیں۔
باغی 4 میں پہلی بار ٹائیگر شروف کو خونریز قتل و غارت کرتے دکھایا گیا ہے جو ان کی پچھلی فلموں سے کافی مختلف ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین اس نئے انداز کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔
فلم میں ٹائیگر شروف اور سنجی دت کے علاوہ سونم باجوہ، ہرناز کور سندھو اور مہیش ٹھاکر جیسے فنکار بھی نظر آئیں گے۔ ٹائیگر شروف روایتی مارشل آرٹس کے جوہر دکھاتے ہوئے اپنے پیار کی سچائی جاننے کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








