بائیک لورز کیلئے خوشخبری! اٹلس ہونڈا نے سی جی 125 کے 2026 ماڈلز متعارف کرا دیے

تازہ ترین

تازہ ترین

Atlas Honda Launches Three Models of CG125 2026 in Pakistan
ONLINE

اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں اپنی مقبول موٹر سائیکل سی جی 125 کے 2026 ماڈلز لانچ کر دیے ہیں جس میں تین مختلف ورژن شامل ہیں۔

کمپنی نے ان ماڈلز میں انجن کو سابقہ ماڈلز جیسا ہی رکھا ہے تاہم نمایاں تبدیلیاں اسٹیکرز اور ظاہری ڈیزائن میں کی گئی ہیں۔

کمپنی کے مطابق ایکس فیکٹری قیمتیں اس طرح مقرر کی گئی ہیں۔ سی جی 125 کی قیمت دو لاکھ 38ہزار پانچ سو روپے، سی جی 125 ایس (سیلف اسٹارٹ) کی قیمت 2لاکھ 86ہزار 9سو روپے جبکہ سی جی 125 ایس گولڈ ایڈیشن کی قیمت 2لاکھ 96ہزار 9سو روپے رکھی گئی ہے۔

کمپنی نے ان نئے ماڈلز کی تشہیر سوشل میڈیا پر منفرد نعروں کے ساتھ کی۔ سی جی 125 کے لیے ہر موڑ پر طاقت ، سی جی 125 ایس کے لیے سیلف اسٹارٹ کے ساتھ اپنی سفر کا آغاز اور سی جی 125 ایس گولڈ کے لیے سنہری دور کے نعرے سامنے لائے گئے۔

یہ نئی رینج جولائی میں متعارف کرائے گئے سی جی 150 کے بعد سامنے آئی ہے۔ سی جی 150 نے موٹر بائیک کے شائقین میں خاصی بحث چھیڑ دی تھی کیونکہ اس کا ڈیزائن ہونڈا کے پرانے سی ڈی 200 روڈ ماسٹر سے کافی مشابہت رکھتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اچھی حالت میں موجود پرانے روڈ ماسٹر آج بھی چار لاکھ روپے سے زائد میں فروخت ہو رہے ہیں، جو نئی سی جی 150 کی قیمت کے برابر ہے۔

کمپنی کے مطابق سی جی 150 ایک فور اسٹروک، 150 سی سی انجن سے لیس ہے جو 7,500 آر پی ایم پر 8اعشاریہ 75 کلوواٹ (11اعشاریہ 9 پی ایس) پاور اور 6000 آر پی ایم پر 12اعشاریہ 5 این ایم ٹارک پیدا کرتا ہے۔

Related Posts