معروف بھارتی اداکارہ اور گلوکارہ شہناز گل ایک بار پھر اپنی دلکش انداز اور فیشن کے باعث سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئیں۔
حال ہی میں انہوں نے اپنی نئی فلم اک کُڑی کی تشہیری مہم کے دوران کانسی کے رنگ کے ایک چمکدار لباس میں تصاویر شیئر کیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔
شہناز گل کے مداحوں نے ان تصاویر کو بے حد پسند کیا جبکہ ناقدین کی جانب سے ان کے بولڈ انداز پر تنقید بھی سامنے آئی۔
شہناز گل نے فلم کی تشہیر کے لیے خاص طور پر جدید طرز کے ایک خوبصورت کو آرڈ سیٹ کا انتخاب کیا، جس نے ان کی شخصیت کو مزید نمایاں کردیا۔
ان کے یہ انداز جہاں مداحوں کو متاثر کر رہے ہیں وہیں فیشن کے ماہرین بھی ان کے فیشن سینس کو سراہ رہے ہیں۔ تصاویر منظرعام پر آتے ہی مختلف پلیٹ فارمز پر لاکھوں بار دیکھی گئیں اور ٹرینڈنگ فہرست کا حصہ بن گئیں۔
ان کی آنے والی فلم اک کُڑی 19 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی، جس کی کہانی ایک حساس موضوع پر مبنی ہے۔
شہناز گل کا کہنا ہے کہ یہ فلم ان کے کیریئر کے لیے ایک نیا سنگِ میل ثابت ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے کردار کے ذریعے ناظرین کے دلوں کو چھو لینے کی پوری کوشش کریں گی۔
شہناز گل نے حالیہ برسوں میں نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ اپنے انداز اور شخصیت کے ذریعے بھی شائقین کے دل جیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کا ہر نیا انداز اور ہر فلمی پروجیکٹ فوری طور پر لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لیتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








