عالمی و مقامی مارکیٹ میں استحکام؛ سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر برقرار

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

عالمی اور ملکی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں دیکھی گئی اور یہ نرخ گزشتہ روز کے تاریخی اضافے کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر مستحکم رہے۔

عالمی منڈی میں سونا 3,480 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوتا رہا جس میں 20 ڈالر کا پریمیم بھی شامل ہے۔ بین الاقوامی سطح پر قیمت میں کسی رد و بدل نہ ہونے کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی استحکام برقرار رہا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صفا ایسوسی ایشن (APGJSA) کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 70 ہزار 700 روپے پر برقرار رہا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 17 ہزار 815 روپے رہی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کوئی رد و بدل نہیں ہوا، اور فی تولہ چاندی 4,303 روپے پر بدستور قائم رہی۔

واضح رہے کہ پیر کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 3,300 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا تھا جس کے بعد یہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ اس سے قبل ہفتے کے دن بھی سونے کی قیمت میں 3,600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Related Posts