عوام کیلئے خوشخبری! حکومت نے کئی شعبوں میں نوکریوں کا اعلان کردیا، درخواست دینے کا طریقہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Good news: Pakistan to soon announce 95,000 jobs
ONLINE

پنجاب حکومت نے مختلف محکموں میں نئی آسامیوں کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اہل اور باصلاحیت امیدواروں کو ایک سالہ کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسے کارکردگی کی بنیاد پر توسیع دی جا سکے گی۔

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس اعلان کی تصدیق کی اور نوجوانوں کو اپلائی کرنے کی ترغیب دی۔ ان کے مطابق یہ ملازمتیں مختلف شعبوں میں ہیں اور اہل امیدوار میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کیے جائیں گے۔

پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، پرسنل اسٹاف آفیسر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، اکاؤنٹنٹ، نیٹ ورک اسسٹنٹ اور ریسرچ اسسٹنٹ سمیت کئی اہم عہدوں پر بھرتی ہوگی۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے لیے بھی اسامیاں رکھی گئی ہیں جن میں پروجیکٹ منیجر، ڈیٹا اینالسٹ، ویب ڈویلپر، فنانس آفیسر، نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر، آئی ٹی اسسٹنٹ، گرافک ڈیزائنر، سوشل میڈیا ایگزیکٹو، ویڈیو ایڈیٹر، کیمرہ مین، ڈرائیور اور آفس اٹینڈنٹ شامل ہیں۔

امیدوار اپنی آن لائن درخواستیں 23 یا 25 ستمبر 2025 تک جمع کرا سکتے ہیں جبکہ درخواست کی پرنٹ کاپی بمعہ سی وی، شناختی کارڈ، تعلیمی و پیشہ ورانہ اسناد اور حالیہ تصویر بذریعہ کورئیر یا رجسٹرڈ پوسٹ 24 یا 26 ستمبر کی شام 5 بجے تک لازمی بھیجنی ہوگی۔

اس کے ساتھ بینک آف پنجاب کے مقررہ اکاؤنٹ میں بینک ڈرافٹ یا ڈپازٹ سلپ جمع کروانی ہوگی۔ ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹر کے لیے 2000 روپے، ڈپٹی ڈائریکٹر اور پروجیکٹ منیجر کے لیے 1500 روپے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور دیگر افسران کے لیے 1000 روپے جبکہ ڈرائیور اور نائب قاصد کے لیے 500 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔

درخواست گزاروں کے لیے پنجاب ڈومیسائل ہونا لازمی ہے اور ہر اسامی کے لیے الگ درخواست دینا ہوگی۔ سرکاری ملازمین اپنے محکمے کی اجازت نامے کے ساتھ اپلائی کریں گے۔ صرف شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو ٹیسٹ یا انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔

پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بھرتی مکمل طور پر میرٹ پر ہوگی اور ادارے کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ آسامیوں میں کمی یا اضافہ کرے یا بھرتی کا عمل کسی وجہ کے بغیر ختم کر دے۔

Related Posts