مشہور پاکستانی اداکارہ مایا علی نے ایک بار پھر اپنے دلکش انداز سے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
طیفا ان ٹربل کی اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ سیاہ رنگ کے خوبصورت لباس میں نظر آئیں۔
مایا نے سادہ کالے کرتے اور میچنگ گھاگھرے کے ساتھ دلکش انداز اپنایا، جسے سرخ چوڑیوں اور سنہری دل کی شکل کی بالیوں کے ساتھ مکمل کیا۔
ہاتھ میں سنہری ہینڈ بیگ اور ان کی مسکراتی ہوئی شخصیت نے مداحوں کو بےحد متاثر کیا۔مداحوں نے کمنٹس سیکشن میں ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے اور محبت بھرے پیغامات بھیجے۔
گزشتہ ماہ جولائی میں مایا علی نے اپنی سالگرہ منائی تھی، جو انہوں نے تنہائی میں گزاری۔
دوسری جانب مایا علی اور احد رضا میر پہلی بار ایک ڈرامے میں اکٹھے نظر آنے جا رہے ہیں، جسے فاروق رند ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔ مداح اس جوڑی کو ڈریم ٹیم قرار دے رہے ہیں۔ ڈرامے کا نام تاحال سامنے نہیں آیا۔
مایا علی نے 2012 میں شوبز میں قدم رکھا اور پھر من مائل، میرا نام یوسف ہے اور ضد جیسے کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
فلموں میں بھی مایا نے اپنی جگہ بنائی جن میں بڑے بجٹ کی فلمیں پرے ہٹ لو اور طیفا ان ٹربل شامل ہیں۔ اب وہ عماد عرفانی کے ساتھ آنے والی فلم آسمان بولے گا میں نظر آئیں گی جس کا مداح بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








