سالگرہ پر 45 لاکھ کا تحفہ! فاطمہ خان نے رجب بٹ سے تعلق کا اعتراف کرکے نئی بحث چھیڑدی

تازہ ترین

تازہ ترین

Fatima Khan’s controversial statements about Rajab Butt
ONLINE

معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر نئی بحث چھڑ گئی ہے،اس بار ماڈل اور انفلونسر فاطمہ خان نے متنازع بیانات دے کر لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔

فاطمہ خان نے سٹی 21 کے پروگرام 21 ایم ایم میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے بتایا کی کہ ان کے اور رجب بٹ کے درمیان تعلقات دوستانہ ہیں، انہوں نے کہا کہ جو ویڈیوز انہوں نے پہلے پوڈکاسٹ میں ذکر کی تھیں، وہ عام دوستوں کی طرح کی ویڈیوز ہیں۔

فاطمہ کا کہنا تھا کہ وہ کبھی رجب بٹ کی مداح تھیں لیکن وقت کے ساتھ قریبی دوست بن گئیں اور اب خود کو رجب کی بہن کہتی ہیں۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ رجب بٹ نے انہیں ان کی سالگرہ پر 45 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی تحفے میں دی۔

 

مزید برآں انہوں نے انکشاف کیا کہ ماضی میں وہ مختلف لوگوں کو بہانے بنا کر پیسے نکلوا چکی ہیں، جیسے والد کی بیماری، بھائی کی فیس یا کسی دوست کے انتقال پر سفر کا بہانہ۔ فاطمہ کے مطابق یہ تمام پیسے وہ اپنی خریداری اور میک اوورز پر خرچ کرتی رہیں۔

فاطمہ خان کا کہنا تھا کہ اب وہ معمول کے مطابق ماہانہ پانچ سے چھ لاکھ روپے کماتی ہیں جبکہ بعض اوقات یہ آمدنی آٹھ سے نو لاکھ تک پہنچ جاتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ شوبز میں انہیں تیزی سے کامیابی کے مواقع غلط پیشکشوں کے ذریعے ملے مگر انہوں نے انکار کیا۔ فاطمہ نے مزید کہا کہ کرپٹو ٹریڈر وقار زکا نے بھی انہیں پیغام بھیجا اور لندن آنے کی دعوت دی۔

پروگرام کی میزبان متھیرا نے جب ان سے پوچھا کہ کیا اس قسم کی متنازع شہرت انہیں خوفزدہ نہیں کرتی؟ تو فاطمہ نے جواب دیا کہ وہ اس سب سے لطف اندوز ہوتی ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ فاطمہ خان خود کو صرف 18 برس کی قرار دیتی ہیں۔

Related Posts