معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ خود کو سکون پہنچانے اور ذہنی دباؤ سے نجات پانے کے لیے مائنڈفل کلرنگ کو اپناتی ہیں۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کیں جن میں وہ ایک کلرنگ بک تھامے نظر آئیں ، کتاب پر پرسکون منڈالا آرٹ ڈیزائن پرنٹ تھا۔
تصاویر میں نازش ہلکی ماؤ رنگ کی آرام دہ نائٹ ویئر پہنے دکھائی دیں۔ انہوں نے ڈھیلا سلیو لیس ٹاپ اور بیگی ٹراؤزر زیب تن کیا ہوا تھا۔
بالوں کو ڈھیلے جوڑے میں باندھا اور نہایت سادہ میک اپ کے ساتھ ایک ریلیکس انداز میں جلوہ گر ہوئیں۔
پوسٹ کے کیپشن میں نازش نے لکھاکہ کبھی کبھار بس یوں فارغ وقت گزارنا ہی خود کو ریچارج کرنے کا بہترین طریقہ ہوتا ہے۔
اداکارہ کو جہاں ان کے انداز کی وجہ سے مداحوں نے سراہا، وہیں کچھ صارفین نے لباس پر تنقید بھی کی تاہم نازش جہانگیر ہمیشہ کی طرح تنقید سے بے پرواہ دکھائی دیں۔
وہ اپنی بے باک رائے اور متنازع بیانات کی وجہ سے بھی اکثر خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔
نازش جہانگیر نے 2017 میں ڈرامہ سیریل بھروسہ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ ان کے مشہور ڈراموں میں تری بے حسی، جنزادہ، انعامِ محبت، بروخی، غمّامدی، کہیں دیپ جلے، دل تنہا تنہا، بے وفا اور ظلم شامل ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








