صرف انجوائے منٹ یا کچھ اور؟ اداکارہ سڈنی سوینی کے اسکوٹر براؤن سے دوستی کے چرچے

تازہ ترین

تازہ ترین

Sydney Sweeney is 'casually' dating Scooter Braun
ONLINE

ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سڈنی سوینی اور میوزک موگُل اسکوٹر براؤن کے درمیان تعلقات کی خبروں کی تصدیق ہوگئی ہے۔

غیر ملکی شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق دونوں کے درمیان اس وقت صرف کژوئل ڈیٹنگ چل رہی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by COMPLEX (@complex)

 

اطلاعات کے مطابق 27 سالہ سڈنی سوینی اور 44 سالہ اسکوٹر براؤن کو رواں سال جون میں ایمیزون کے سربراہ جیف بیزوس اور لورین سانچیز کی شادی کے موقع پر وینس میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا جس کے بعد ان کے تعلقات کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔

قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ بس کژوئل ہے، سڈنی اپنی زندگی انجوائے کر رہی ہے اور سخت محنت کر رہی ہے تاہم سوینی اور براؤن کے نمائندوں نے اب تک اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

یاد رہے کہ یوفوریا اسٹار سڈنی سوینی نے رواں برس بزنس مین جوناتھن ڈاوینو سے اپنی منگنی ختم کر دی تھی جس کے بعد ان کا نام مختلف ہالی ووڈ شخصیات جیسے برینڈن اسکلنر، گلین پاول، ایم جی کے اور اورلینڈو بلوم کے ساتھ بھی جوڑا گیا۔

Related Posts