سونا غریبوں کی سوچ سے بھی دور ہوگیا؛ نئی قیمت جان کر ہوش اُڑ جائیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

عالمی منڈی میں سونے کی قدر میں اضافے کی وجہ سے مقامی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جمز اینڈ جیولرز سر فرا ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 700 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 144 روپے اضافے سے قیمت 3 لاکھ 22 ہزار 959 روپے ہو گئی۔

مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا جو 12 روپے بڑھ کر فی تولہ 4 ہزار 315 روپے تک پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز منگل 2 ستمبر 2025 کو سونے کی قیمت 3 لاکھ 70 ہزار 700 روپے فی تولہ پر برقرار تھی۔

دوسری جانب بین الاقوامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا جو 60 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 540 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی جس میں 20 ڈالر کا پریمیم بھی شامل ہے۔

Related Posts