سرمایہ کاروں کی موجیں؛ اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ مثبت رجحان دیکھا گیا جہاں سرمایہ کاروں کے اعتماد اور بہتر معاشی اشاروں نے مارکیٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا۔

اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 1226 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 0.81 فیصد کے اضافے کے ساتھ 1,52,201 پوائنٹس پر بند ہوا جو کہ اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

مارکیٹ میں زیادہ تر شعبے سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنے رہے جن میں سیمنٹ، کمرشل بینکنگ، فرٹیلائزر، تیل و گیس کی تلاش، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں، بجلی پیدا کرنے والے ادارے اور ریفائنری سیکٹر شامل ہیں۔

چند بڑے اور اثرانداز شیئرز میں زبردست تیزی دیکھی گئی جن میں حبکو، اے آر ایل، مری پٹرولیم، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل، پی ایس او، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی اور وافی شامل ہیں جو سبز نمبر میں ٹریڈ ہوتے نظر آئے۔

یہ مسلسل دوسرا دن ہے جب مارکیٹ میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ منگل کے روز بھی انڈیکس میں 1,004 پوائنٹس (0.67 فیصد) کا اضافہ ہوا تھا جب یہ 1,50,975.48 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ماہرین کے مطابق اس تیزی کی بنیادی وجوہات میں بہتر معاشی حالات، سستے شیئرز کی دستیابی اور مستقبل میں مزید استحکام کی توقعات شامل ہیں، جس نے ادارہ جاتی اور عام سرمایہ کاروں دونوں کو حصص خریدنے کی ترغیب دی۔

Related Posts