بالی وڈ کی دلکش اداکارہ سونم باجوا نے حال ہی میں اپنی تازہ تصاویر سے مداحوں کے دلوں کی دھڑکنیں تیز کر دیں۔ اپنی نئی فلم باغی 4 کی وجہ سے وہ پہلے ہی خبروں میں تھیں لیکن اب ان کی گلیمرس تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔
سونم اپنی فلموں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی اپنے منفرد انداز اور خوبصورتی سے سب کو متاثر کرتی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔ ان تصاویر میں وہ وائن کلر کے فٹڈ ڈریس میں نہایت دلکش نظر آ رہی ہیں۔

ان کا یہ لک کھلے بالوں، ہلکے میک اپ، بڑی انگوٹھی اور سجیلے واچ کے ساتھ مکمل ہوا ہے۔ سونم نے اپنے اسٹائل کو خوبصورت زیورات سے مزید پرکشش بنایا۔ تصاویر پوسٹ ہوتے ہی مداحوں نے کمنٹس اور لائکس کی برسات کر دی۔

پنجابی فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے کے بعد سونم اب بالی ووڈ میں بھی اپنا لوہا منوا رہی ہیں۔ ان کی محنت اور ٹیلنٹ نے انہیں شہرت کی نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔

مداح اب ان کی آنے والی فلم “باغی 4” کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، جو 5 ستمبر 2025 کو ریلیز ہوگی۔ اس کے علاوہ وہ فلم “ایک دیوانے کی دیوانیت” میں ہرش وردھن رانے کے ساتھ بھی جلوہ گر ہوں گی۔

سونم باجوا کو آخری بار فلم ہاؤس فل 5 میں دیکھا گیا تھا تاہم اب ان کی فلم “باغی 4” 5 ستمبر 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ اس کے علاوہ وہ ہرش وردھن رانے کے ساتھ فلم ایک دیوانے کی دیوانیت میں بھی نظر آئیں گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








