باپ کی سفاکی نے انسانیت کو شرما دیا؛ تین معصوم بچے زندہ جلا دیئے گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ انڈین میڈیا)

بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع ناگر کرنول میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے گھریلو تنازعات سے تنگ آ کر اپنے تین معصوم بچوں کو قتل کر دیا اور پھر خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق آندھرا پردیش کے ضلع پرکاشم سے تعلق رکھنے والا وینکٹیشورلو اپنی بیوی دیپیکا سے جھگڑوں کے باعث بچوں کو ساتھ لے کر تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں گھومتا رہا۔

اس دوران وینکٹیشورلو پہلے دو بچوں 6 سالہ بیٹی ورشنی اور 4 سالہ بیٹے شیوادھرم پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جبکہ بعد 8 سالہ بیٹی موکشیتا کو بھی اسی طرح جینے کے حق سے محروم کردیا اور پھر اس نے خود جراثیم کش دوا پی کر خودکشی کر لی۔

پولیس نے اطلاع ملنے پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ وینکٹیشورلو کی لاش اور تینوں بچوں کی جلی ہوئی لاشیں مختلف مقامات سے برآمد ہوئیں۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج اور خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔

Related Posts