سرمایہ کاروں کیلئے منافع کے در کھل گئے؛ پاکستان اسٹاک میں تیزی کا رجحان

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو بھی تیزی دیکھی گئی جہاں کاروباری سرگرمیوں اور معیشت میں مثبت اثرات نمایاں ہوئے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 463 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 152,665 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ایک موقع پر 153,411 پوائنٹس کی بلند سطح تک پہنچا۔

سیمنٹ، بینکنگ، آئل و گیس، توانائی اور ریفائنری سمیت کئی اہم شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھی۔ بڑی کمپنیوں جیسے اے آر ایل، پی او ایل، پی ایس او، ایچ بی ایل، اور میزان بینک کے شیئرز مثبت زون میں ٹریڈ ہوئے۔

یاد رہے کہ بدھ کو بھی مارکیٹ میں نمایاں بہتری دیکھی گئی تھی جب انڈیکس میں 1,226 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی سطح پر بھی مثبت رجحان رہا خاص طور پر ایشیائی مارکیٹس میں۔ امریکی فیڈرل ریزرو کے نرم بیانات سے سرمایہ کاروں کے خدشات میں کمی آئی تاہم چین کی مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز مندی رہی کیونکہ حکام مارکیٹ کو ٹھنڈا کرنے کے لیے اقدامات پر غور کر رہے ہیں۔

دوسری جانب بانڈ مارکیٹ میں دباؤ کچھ کم ہوا لیکن عالمی سطح پر معاشی خدشات بدستور برقرار ہیں۔ سرمایہ کاروں کو اس وقت کچھ حوصلہ ملا جب امریکی فیڈ حکام نے مستقبل میں شرح سود میں کمی کی امید دلائی۔

Related Posts