پشاور پولیس کا ایکشن، ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد بنانے والی دو خواتین گرفتار، شرمناک ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

Peshawar Police arrest two women for making immoral TikTok videos
ONLINE

پشاور پولیس نے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والی دو خواتین کو کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی تھانہ شاہ پور کی حدود میں لیڈیز پولیس کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں خواتین پر الزام ہے کہ وہ ٹک ٹاک پر ایسی ویڈیوز اپلوڈ کر رہی تھیں جو معاشرتی اقدار کے منافی اور نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کا باعث بن رہی تھیں۔

 

پولیس نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں خواتین کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا، جہاں ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ترجمان پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ معاشرتی برائیوں، غیر اخلاقی حرکات اور سوشل میڈیا پر گمراہ کن مواد کے خلاف کارروائی جاری رہے گی اور ایسے عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

پولیس نے واضح کیا کہ نوجوان نسل کے تحفظ اور معاشرتی اقدار کو برقرار رکھنے کے لیے قانون کے مطابق سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Related Posts