برطانوی شاہی خاندان کا چونکا دینے والا راز؛ ملکہ کمیلا نے جنسی درندے کو ٹھکانے لگایا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

برطانیہ کی ملکہ کمیلا کے ماضی سے جڑی ایک چونکا دینے والی لیکن بہادری سے لبریز داستان سامنے آئی ہے۔ نئی شائع ہونے والی کتاب “Power and the Palace” میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نوجوانی کے دور میں کمیلا کو ٹرین میں ایک شخص نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی جس پر انہوں نے نہ صرف خود کو بچایا بلکہ حملہ آور کو سبق بھی سکھایا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کمیلا ٹرین میں تنہا سفر کر رہی تھیں۔ حملہ آور کی بدتمیزی پر کمیلا نے فوری ردِ عمل دیا، انہوں نے اپنی جوتی اتار کر اسے مارا، پھر لاتوں سے خوب درگت بنائی اور جب ٹرین اسٹیشن پر پہنچیں تو اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔

کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ واقعہ سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے سابق کمیونیکیشن ڈائریکٹر گٹو ہیری نے معروف صحافی ویلینٹائن لو کو بتایا۔ گٹو ہیری کے مطابق کمیلا نے یہ واقعہ خود ان سے ذاتی طور پر شیئر کیا تھا جس کی صداقت پر وہ مکمل یقین رکھتے ہیں۔

ملکہ کمیلا جو 2022 میں شاہ چارلس سوم کی تخت نشینی کے بعد باقاعدہ طور پر ملکہ بنیں گزشتہ کئی برسوں سے گھریلو اور جنسی تشدد کے خلاف آواز بلند کرنے میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔ وہ نہ صرف اس حوالے سے شعور اجاگر کرنے کی مہمات کا حصہ رہی ہیں بلکہ ایسے متاثرین کی مدد کرنے والے فلاحی اداروں کی سرپرستی بھی کرتی آئی ہیں۔

Related Posts