آج رات چاند گرہن؛ کب، کہاں اور کیسے دیکھا جا سکے گا؟ مکمل تفصیلات جانیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں آج رات رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن دیکھا جا سکے گا جسے ماہرینِ فلکیات ایک اہم فلکیاتی مظہر قرار دے رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا آغاز رات 8 بجکر 28 منٹ پر ہوگا جب چاند کی روشنی مدھم ہونے لگے گی۔ اس کے بعد 9 بجکر 27 منٹ پر جزوی چاند گرہن شروع ہوگا جب زمین کا سایہ چاند پر پڑنا شروع کرے گا۔

چاند گرہن کا مکمل مرحلہ 10 بجکر 31 منٹ پر شروع ہوگا، اور 11 بجکر 12 منٹ پر یہ فلکیاتی منظر اپنے عروج پر ہوگا۔ مکمل چاند گرہن کا اختتام رات 1 بجکر 55 منٹ پر متوقع ہے جب چاند دوبارہ اپنی مکمل روشنی حاصل کرے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ چاند گرہن پاکستان کے بیشتر علاقوں میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے تاہم اس کے لیے مطلع صاف ہونا شرط ہے۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں 21 اور 22 ستمبر کو جزوی سورج گرہن بھی ہوگا تاہم اس کا مشاہدہ پاکستان میں ممکن نہیں ہوگا۔

فلکیاتی مظاہر میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے یہ ایک نایاب موقع ہے کہ وہ چاند گرہن کا مشاہدہ کریں اور قدرت کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہوں۔

Related Posts