بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے جی کیو بیسٹ ڈریسڈ ایوارڈز 2025 کی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے موتیوں سے تیار کی گئی منی ڈریس پہن کر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔
اس بولڈ اور منفرد ڈریس پر باریک اور بڑے سائز کے سفید موتی لگائے گئے تھے جو روشنی میں چمکتے دکھائی دیے۔ ڈریس کا نچلا حصہ گول انداز میں ڈیزائن کیا گیا تھا جو اسے ایک چھوٹے بال گاؤن جیسا تاثر دے رہا تھا۔ اداکارہ نے اس لک کو مکمل کرنے کے لیے سلور اسٹریپی ہیلز اور ویٹ بن ہیئر اسٹائل کا انتخاب کیا۔





تقرب میں موجود افراد اور سوشل میڈیا صارفین نے اننیا کے اس فیشن اسٹائل کو بے حد سراہا جبکہ کچھ نے انہیں پرل پرنسز کا لقب بھی دیا جبکہ ان کے والد اور معروف اداکار چنکی پانڈے نے ہنستے ہوئے تبصرہ کیا کہ اننیا کا گلیم کامیڈی شو جیسا لگ رہا ہے جس پر اننیا نے بھی مزاحیہ انداز میں ردعمل دیا۔
اننیا پانڈے اس وقت نئی فلموں اور فیشن شوٹس میں مصروف ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنے فیشن اسٹائل سے مداحوں کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








