جعلی ٹک ٹاک آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی کو ہراساں کرنے والا شاطر ملزم گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی ٹک ٹاک آئی ڈیز بنا کر لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم پر بلیک میلنگ اور ہراسانی کا سنگین الزام ہے، ملزم نے متاثرہ لڑکی اور اس کے خاندان کو مسلسل دھمکیاں دیں اور ہراساں کیا۔

ملزم کی جانب سے واٹس ایپ پر جھوٹی اور گمراہ کن معلومات پھیلا کر ہراساں کیا گیا اور بلیک میلنگ کا سہارا لے کر لڑکی اور اس کے خاندان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔

تھانہ این سی سی آئی اے اسلام آباد میں مقدمہ درج کرکے بعد ازاں ایک خفیہ مگر کامیاب کارروائی کے دوران ملزم مبشر یونس کو گرفتار کر لیا گیا، مقدمہ پیکا ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

Related Posts