ایسے مناظر شائد آپ نے پہلے نہیں دیکھے ہونگے! نیپال میں وزیروں کو سڑکوں پر گھسیٹنے اور جلاؤ گھیراؤ کی ہولناک ویڈیوز

تازہ ترین

تازہ ترین

Nepal Erupts in Violent Protests, Ministers’ Homes Attacked as Videos Go Viral
ONLINE

نیپال میں حالیہ پرتشدد مظاہروں اور عوامی غصے نے پورے خطے کو حیران کر دیا ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عوام نے نہ صرف جلاؤ گھیراؤ کیا بلکہ وزیروں کے گھروں پر حملے کرتے ہوئے انہیں سخت نقصان بھی پہنچایا۔

اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم شیر بہادر دیوبا، ان کی اہلیہ اور موجودہ وزیر خارجہ آرزو رانا دیوبا بھی عوامی غصے کی لپیٹ میں آئے اور ان کی رہائش گاہ پر مظاہرین نے شدید تشدد کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں مظاہرین کو کہتے سنا جا سکتا ہےکہ اسے نہ توڑو بھائی یہ عوام کے پیسے سے بنا ہے جبکہ دوسرا نوجوان جواب دیتا ہے کوئی بات نہیں بھائی، ہم پھر بنا لیں گے۔

یہ جملے اس عوامی بغاوت کی عکاسی کرتے ہیں جسے نوجوان نسل، بالخصوص جنریشن زی، انقلاب کا نام دے رہی ہے۔

مظاہرین کی جانب سے وزراء کے گھروں پر حملے، جلاؤ گھیراؤ اور حکومتی شخصیات پر تشدد کے مناظر نے نیپال کے مستقبل پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

یہاں تک کہ وزیراعظم کی بھتیجی کے حوالے سے بھی سنگین خدشات اور خطرناک اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ کچھ رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ مظاہرین نے سرکاری گاڑیوں کے ڈرائیورز کو بھی وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

Related Posts