اسلام آباد میں مسیحی باپ، بیٹا اور بیٹی قتل، لاشیں کہاں سے ملیں؟ اہم انکشافات

تازہ ترین

تازہ ترین

3 dead bodies of Christian family recovered from Islamabad house
ONLINE

اسلام اباد میں لرزہ خیز واقعہ، سیکٹر ایچ نائن ٹو رمشاکالونی میں مسیحی کمیونٹی کے تین افراد کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

اسلام آباد میں واقع رمشا کالونی سے ایک مسیحی خاندان کی تین لاشیں برآمد ہوئی ہیں،پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بدھ کے روز پیش آیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق مرنے والوں میں باپ کرامت مسیح، بیٹا شبیل اور بیٹی نیہا شامل ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاشیں کافی پرانی لگ رہی ہیں اور فوری طور پر موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

پولیس اس امر کی تفتیش کر رہی ہے کہ آیا یہ قتل کا واقعہ ہے یا کسی حادثے کے باعث یہ جانیں ضائع ہوئیں۔ اس حوالے سے فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔

Related Posts