موٹروے پولیس نے ایم فائیو پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لیں۔
ترجمان کے مطابق کارروائی جلالپور کے قریب کی گئی جہاں ٹویوٹا ہائی لکس نمبر CAE-501 کو مشکوک سمجھ کر روکا گیا اور چیکنگ کی گئی تو منشیات پکڑی گئیں۔
گاڑی کی تلاشی کے دوران 192 پیکٹ منشیات برآمد ہوئے جن میں چرس اور گانجہ شامل تھا۔ کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر کے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق یہ آپریشن سیکٹر کمانڈر کی نگرانی میں کامیابی اور پوری فرض شناسی کے ساتھ مکمل کیا گیا۔
قبل ازیں گزشتہ ماہ بھی موٹر وے سیال موڑ کے قریب گاڑی سے 2 کلو منشیات (آئس) اور 103 کلاتھ رولز برآمد کی گئی تھی۔ اس کارروائی میں 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ تمام قانونی تقاضوں کی تکمیل کے بعد گرفتار ملزمان اور منشیات کو متعلقہ محکمہ کے حوالے کیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








