پنجاب میں سی سی ڈی کی سخت کارروائیوں کے باوجود خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے، سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ملزم کی شناخت اسداللہ کے نام سے ہوئی ہے، جو ضلع رحیم یار خان کے علاقے خانپور کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔
ہیلو سی سی ڈی ، اس درندے کو بھی جلدی پکڑیں pic.twitter.com/ieK0PGylRD
— Muqadas Farooq Awan (@muqadasawann) September 10, 2025
واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ اس کی نقل و حرکت پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں سی سی ڈی جنسی ہراسانی کے ملزمان کیخلاف پوری طرح متحرک ہے اور کئی ملزمان نیفے میں اپنی ہی پستول چلنے کے واقعات میں مردانہ عضو سے محروم ہوچکے ہیں۔
سخت ترین کارروائیوں کے باوجود پنجاب میں بار بار جنسی ہراسانی کے واقعات سامنے آنے پر شہری حلقوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








