نیفے میں پستول چلنے کے باوجود سکون نہیں! پنجاب میں راہ چلتی خاتون سے چھیڑ چھاڑ کا واقعہ، شرمناک ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

Shocking Harassment Incident in Punjab: Woman Assaulted on Street, Video Goes Viral
ONLINE

پنجاب میں سی سی ڈی کی سخت کارروائیوں کے باوجود خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے، سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق ملزم کی شناخت اسداللہ کے نام سے ہوئی ہے، جو ضلع رحیم یار خان کے علاقے خانپور کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔

 

واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ اس کی نقل و حرکت پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں سی سی ڈی جنسی ہراسانی کے ملزمان کیخلاف پوری طرح متحرک ہے اور کئی ملزمان نیفے میں اپنی ہی پستول چلنے کے واقعات میں مردانہ عضو سے محروم ہوچکے ہیں۔

سخت ترین کارروائیوں کے باوجود پنجاب میں بار بار جنسی ہراسانی کے واقعات سامنے آنے پر شہری حلقوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

Related Posts