بھارتی ٹی ٹونٹی کپتان سوریا کمار یادیو کو ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ہاتھ ملانا مہنگا پڑ گیا۔
ایشیا کپ کی ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر سوریا کمار یادیو نے صدر اے سی سی محسن نقوی سے ہاتھ ملایا تھا جس کے بعد بھارتی کپتان بھارتی میڈیا اور انتہا پسند ہندوؤں کی سخت تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا نے محسن نقوی سے سوریا کمار یادیو کے ہاتھ ملانے کی شہ سرخیاں لگائیں تو دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین بھی بھارتی کپتان کوکڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ بھارتی کپتان کا پاکستان کے وزیر داخلہ سے ہاتھ ملانا بے شرمی کی انتہا ہے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ بھارتی کپتان محسن نقوی سے ہاتھ ملا رہے ہیں جنہوں نے آپریشن سندور کے بعد بھارت کو دھمکی دی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








