کراچی: ملیر کینٹ میں خواتین کیلئے ڈھولکی نائٹ کی تقریب، رقص و سرود کا بھی اہتمام

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈھولکی نائٹ
(فوٹو: آن لائن)

کراچی کے علاقے ملیر کینٹ میں ایونٹ پلانرز فیک ڈھولکی کی جانب سے صرف خواتین کیلئے ڈھولکی نائٹ کی تقریب منعقد کی گئی ہے جس میں رقص و سرود کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

اس حوالے سےاپنے سوشل میڈیا پیغام میں فیک ڈھولکی کا کہنا ہے کہ یہ تقریب 4 اکتوبر کو ملیر کینٹ میں ہوگی جس میں محدود نشستوں کے ساتھ خواتین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by DHOLAK (@fake_dholki_2.0)

سوشل میڈیا پیغام میں شیئر کی گئی تفصیلات  کے مطابق خواتین کی ڈھولکی کی اس تقریب کا آغاز 4اکتوبر کو سہ پہر 4 بجے ہوگا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by DHOLAK (@fake_dholki_2.0)


ایک اور سوشل میڈیا پیغام میں ایونٹ پلانرز کا کہنا ہے کہ رواں سال کے دوران اکتوبر میں ہونے والی یہ ڈھولکی نائٹ اسٹالز، گیمز اور کھانوں کے ساتھ ہوگی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by DHOLAK (@fake_dholki_2.0)


تقریب کے دوران خواتین کو مہندی لگانے کا اہتمام کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر سماجی و ثقافتی سرگرمیاں بھی رکھی گئی ہیں۔

Related Posts