انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے ایشیا کپ سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے سے انکار کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے باضابطہ طور پر پی سی بی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے حکومت سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
تنگ نظری کی انتہا، بھارتی ٹیم نے جیتنے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک تک نہ کیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی آج اہم حکومتی عہدیداران سے ملاقات متوقع ہے جس میں ایشیا کپ سے ممکنہ دستبرداری سمیت دیگر آپشنز پر غور کیا جائے گا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ اگر مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو پاکستان ایونٹ سے الگ ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے آئی سی سی سے پاک بھارت میچ کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔
یہ معاملہ اس وقت اٹھا جب ہینڈ شیک کے تنازعے پر پاکستان نے باضابطہ شکایت درج کرائی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے گزشتہ رات ہی پی سی بی کو آگاہ کر دیا تھا کہ ان کا مطالبہ نہیں مانا جا رہا۔
پاکستان میچ جیت گیا، منجانب الیکشن کمیشن فارم 47! بھارت سے شکست پر دلچسپ تبصرے
پی سی بی جلد ہی ایشیا کپ کے حوالے سے اپنا حتمی مؤقف جاری کرے گا اور آئندہ چند گھنٹوں میں اس سلسلے میں اہم فیصلہ متوقع ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








