پاکستان کی امارات کیخلاف میچ کی تیاریاں، ایشیا کپ میں شرکت یا بائیکاٹ کا فیصلہ کب ہوگا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Match referee sent back, Pakistan team departs for stadium, match delayed by one hour
cricketaddictor

لاہور/اسلام آباد/دبئی: پاکستان کرکٹ بورڈ متحدہ امارات کیخلاف آج میچ سے قبل ایونٹ میں مزید شرکت یا بائیکاٹ کا فیصلہ کریگا تاہم دوسری جانب قومی ٹیم نے آج کے میچ کی تیاری شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق کھیلنے یا بائیکاٹ کے اعلان کی توقع قومی ٹیم کے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف آخری گروپ میچ سے قبل کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ یہ تنازع اس وقت کھڑا ہوا جب 14 ستمبر کو بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ کے دوران دونوں کپتانوں نے ٹاس کے وقت ہینڈ شیک نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو ایک اور خط لکھا ہے جس میں پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ دہرایا گیا ہے۔

پاکستان موقف پر ڈٹ گیا! میچ ریفری پائی کرافٹ کی تبدیلی تک ایشیا کپ کھیلنے سے انکار

پی سی بی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ پائی کرافٹ کی نگرانی میں مزید میچز نہیں کھیلے گا اور مطالبات نہ مانے جانے کی صورت میں بائیکاٹ پر قائم رہے گا۔

پی سی بی نے آئی سی سی کی جانب سے پائی کرافٹ کے خلاف انکوائری کو محض کاروائی پوری کرنے کی رسمی کارروائی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ نہ تو تمام پہلوؤں کو دیکھا گیا اور نہ ہی متعلقہ افراد سے رابطہ کیا گیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تبھی کھیلنے پر رضامند ہوگا جب اس کے تمام تحفظات دور ہوں گے اور باضابطہ اعلان کے ذریعے اس مطالبے کو تسلیم کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے پاس اب کوئی چارہ نہیں رہا اور پاکستان کے سخت مؤقف کے باعث ریفری کو پاکستانی میچوں سے ہٹانا پڑ سکتا ہے۔ تاہم تاحال پی سی بی کو کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

 

ذرائع نے بتایا کہ اگر ریفری کی تبدیلی کی تصدیق نہ ہوئی تو پاکستانی ٹیم اسٹیڈیم کے لیے روانہ نہیں ہوگی۔ ٹیم تبھی اسٹیڈیم پہنچے گی جب ریفری کی تبدیلی کی باضابطہ ای میل آجائے گی۔

تاہم ٹیم کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ میچ کی تیاری مکمل رکھے اور آخری لمحات میں تبدیلی کی صورت میں اسٹیڈیم پہنچنے کے لیے تیار رہے۔

مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آج یو اے ای کے خلاف میچ کے لیے سابق ویسٹ انڈین کپتان رچی رچرڈسن کو بطور ریفری مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

Related Posts