شیلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کیخلاف 60 کروڑ کے فراڈ کیس میں گرفتاریاں، بپاشا باسو اور نیہا دھوپیا بھی زیرِ تفتیش

تازہ ترین

تازہ ترین

Shilpa Shetty's Hubby Raj Kundra Mentions Bipasha Basu, Neha Dhupua In EOW Probe Over Alleged ₹60 Crore Fraud
ONLINE

ممبئی پولیس کے اکنامک آفنسز وِنگ نے شیلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کے خلاف 60 کروڑ روپے کے مبینہ مالی فراڈ کیس میں تحقیقات کو مزید تیز کردیا ہے۔ اس معاملے میں بالی وڈ اداکارائیں بپاشا باسو اور نیہا دھوپیا بھی زیرِ تفتیش آ گئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق راج کندرا نے تفتیش کاروں کو بتایا ہے کہ متنازعہ رقوم کا کچھ حصہ بپاشا اور نیہا کو پیشہ ورانہ فیس کے طور پر دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق تقریباً 25 کروڑ روپے کی رقم براہِ راست شیلپا شیٹی، بپاشا باسو، نیہا دھوپیا اور ایک انٹرٹینمنٹ کمپنی بالاجی کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوئی جنہیں ایجنسی باریک بینی سے دیکھ رہی ہے کہ آیا یہ حقیقی کاروباری اخراجات تھے یا رقم کی منتقلی کا ایک چھپا ہوا ذریعہ۔

 

گزشتہ دنوں پانچ گھنٹے طویل تفتیش میں راج کندرا نے کئی اہم سوالات کے جواب دینے سے گریز کیا، جس پر تفتیشی ٹیم نے انہیں آئندہ ہفتے دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیس کی بنیاد نوٹ بندی کے دور سے جڑی ہوئی ہے، جب پروڈکشن اور پروموشن اخراجات کے نام پر مشکوک مالی لین دین کیے گئے۔

پولیس کے مطابق کندرا کو ایک پروجیکٹ بیسٹ ڈیل کے لیے تیار کردہ ویڈیو مواد دوبارہ جمع کرانے کا کہا گیا ہے، لیکن ان کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیوز پہلے ہی کرائم برانچ نے ضبط کر لی ہیں۔ اس پر ایجنسی نے کرائم برانچ سے رابطہ کرنے اور مواد حاصل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

تحقیقات کا بنیادی نکتہ یہ ہے کہ نوٹ بندی کے دوران ہونے والے ان مالی لین دین کو جانچا جائے کہ آیا یہ جائز تھے یا فراڈ پر مبنی۔ بپاشا باسو اور نیہا دھوپیا کو کی جانے والی ادائیگیوں کی شفافیت بھی تفتیش کا اہم حصہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کیس نے بالی وڈ اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے مالی معاملات میں شفافیت پر نئے سوالات اٹھا دیے ہیں۔ پولیس کا مؤقف ہے کہ اس کیس میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی اور ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں گی۔

Related Posts