بچپن کی یادوں سے گلے ملنے کا نیا انداز؛ ہگ مائی ینگر سیلف ٹرینڈ کیا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک نیا ٹرینڈ مقبول ہوا ہے جسے ہگ مائی یانگر سیلف کہا جاتا ہے۔ یہ رجحان گوگل کی جدید جیمینی اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے سامنے آیا ہے۔ اس کے ذریعے لوگ اپنی بچپن کی تصاویر کو ایک جذباتی اور دلچسپ انداز میں ایڈٹ کرتے ہیں۔

اس ٹرینڈ میں ہر شخص اپنی بڑی عمر کی تصویر کے ساتھ اپنی بچپن کی تصویر کو ایک خوبصورت اور پراثر انداز میں ایک فریم میں دیکھ سکتا ہے جیسے وہ اپنی چھوٹی عمر کی خود کو گلے لگا رہا ہو۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by DsvdNews (@dsvdnews)

سوشل میڈیا پر لوگ اس ٹرینڈ کے تحت اپنی ایڈٹ شدہ تصاویر شیئر کر رہے ہیں اور ان پر تبصرے بھی کافی دلچسپ نظر آ رہے ہیں۔ ہم یہاں کچھ ایسی تصاویر بھی پیش کر رہے ہیں جو اس رجحان کو بہتر طور پر سمجھنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alisha Jamshaid (@life_withalisha)

یہ ٹرینڈ جلد ہی انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور ایکس جیسی مختلف سوشل میڈیا ویب سائٹس پر وائرل ہو گیا ہے جہاں لوگ اپنی بچپن کی یادوں اور خود سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

یہ بات اہم ہے کہ انسان فطری طور پر اپنے بچپن اور ماضی کو یاد کرتا ہے کیونکہ یہ زندگی کے خوبصورت اور حسین لمحات ہوتے ہیں۔

گوگل جیمینی کی تصویر بنانے والی خاصیت جسے فلیش 2.5 ماڈل بھی کہا جاتا ہے اس ٹرینڈ کو ممکن بنانے میں مددگار ہے۔

یہ جدید اے آئی ٹول لوگوں کو ماضی اور حال کو ایک ساتھ ملا کر نئی تخلیقی صلاحیتیں پیش کرتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pooja (@poojachandd)

Related Posts