فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے ذخائر ختم! بلوچستان میں گندم کا بحران سنگین

تازہ ترین

تازہ ترین

Wheat crisis deepens in Balochistan as food department runs out of stock
ONLINE/FILE

بلوچستان میں گندم کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے کیونکہ صوبائی فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے پاس گندم کے ذخائر ختم ہوچکے ہیں۔

بدھ کے روز ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں رواں مالی سال کے دوران اب تک گندم کی خریداری نہیں کی گئی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کی منظوری کے بعد سال 2023 کا ذخیرہ جاری کردیا گیا ہے تاہم ستمبر 2025 سے مارچ 2026 تک کے لیے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے پاس کوئی ذخائر موجود نہیں ہیں۔

ملک بھر میں نئے گھریلو گیس کنکشنز پر مستقل پابندی عائد

موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت بلوچستان کو ایک سمری ارسال کی گئی ہے جس میں پانچ لاکھ بوری گندم پاسکو یا پنجاب سے خریدنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گندم کے ذخائر کی کمی نے صوبے میں بحران کو جنم دیا ہے اور اس کے نتیجے میں آٹے کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں پہلے ہی آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوچکا ہے اور لاہور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2000 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

Related Posts