سنہری موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں؛ سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold price remains stable in Pakistan
(فوٹو؛ فائل)

پاکستان میں بدھ 17 ستمبر 2025 کو روز سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی جو عالمی مارکیٹ کے رجحان کے مطابق ہے، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2 ہزار 400 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے پر آ گیا۔

آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹس میں بھی دیکھے گئے۔

آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق آج فی تولہ سونا 2 ہزار 400 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 88 ہزار 600 جبکہ فی 10 گرام سونا 2 ہزار 58 روپے کمی سے 3 لاکھ 33 ہزار 161 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، آج ایک تولہ چاندی 109 روپے کمی سے 4 ہزار 387 جبکہ 10 گرام چاندی 93 روپے کمی سے 3 ہزار 761 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونا کی قدر میں 24 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ایک اونس سونا 3 ہزار 668 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

Related Posts