حادثہ یا دہشتگردی؟ ایران میں دھماکے کے پس پردہ راز تلاش کیے جا رہے ہیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ ان لائن)

ایران کے جنوب مغربی صوبے خوزستان میں بدھ کے روز ایک رہائشی عمارت میں گیس دھماکے کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔

یہ افسوسناک واقعہ صوبائی دارالحکومت اہواز کے پردیس نامی علاقے میں پیش آیا جس کی اطلاع صبح کے وقت دی گئی۔ واقعے کے فوراً بعد فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

اہواز فائر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ چار یونٹ پر مشتمل عمارت مکمل طور پر منہدم ہو گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے کی وجہ گیس لیکیج بتائی جا رہی ہے۔

ایرانی حکام نے تاحال مزید تفصیلات جاری نہیں کیں تاہم کہا گیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Related Posts