ایچ پی وی ویکسین پر ڈاکٹر تمکنت منصور کی آگاہی مہم، پاکستانی بچیوں کیلئے اہم پیغام، ایک بار ویڈیو ضرور دیکھیں

تازہ ترین

تازہ ترین

Dr. Tamkanat Mansoor Highlights Importance of HPV Vaccine in Pakistan
ONLINE

معروف ایم بی بی ایس ڈاکٹر تمکنت منصور نے ایچ پی وی ویکسین کے حوالے سے ایک معلوماتی ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے 9 سے 14 سال کی بچیوں کو یہ ویکسین ضرور لگوانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ڈاکٹر تمکنت کے مطابق ایچ پی وی ویکسین رحم کے کینسر سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہے اور اس بارے میں آگاہی عام کرنا ناگزیر ہے۔

پاکستانی محققین کی ایک جامع ریسرچ کے مطابق 2007 سے 2018 تک کے اعداد و شمار سے یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ ملک میں ایچ پی وی انفیکشن کی شرح 23 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

سروائیکل کینسر کی ویکسینیشن: کیا یہ واقعی خطرناک اور اسلام دشمن قوتوں کی سازش ہے؟

یہ اعداد و شمار نہ صرف تشویش ناک ہیں بلکہ اس بات کا تقاضا بھی کرتے ہیں کہ ویکسین کو عام کیا جائے تاکہ خواتین کی صحت کو بہتر اور محفوظ بنایا جا سکے۔

سعودی عرب کی مثال بھی قابل ذکر ہے جہاں ایچ پی وی ویکسین 2010 سے استعمال کی جا رہی ہے۔

2021 میں اسے قومی ویکسین پروگرام میں شامل کیا گیا اور صرف ایک سال یعنی 2022 میں ہی تقریباً ایک لاکھ اکتیس ہزار بچیوں کو یہ ویکسین لگائی گئی۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ خطے کے دیگر ممالک بھی اس ویکسین کو ترجیحی بنیادوں پر اپنا رہے ہیں۔

ایران نے عالمی پابندیوں کے باوجود اپنی مقامی ایچ پی وی ویکسین تیار کر لی ہے، جو اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ یہ ویکسین خواتین کی صحت کے لیے کتنی ناگزیر اور اہم ہے۔

کیا واقعی ایچ وی آئی ویکسین سے بچیوں کی حالت اتنی خراب ہوئی؟ حقیقت جان لیں

ڈاکٹر تمکنت منصور نے زور دیا ہے کہ پاکستان میں بھی اس ویکسین کو عام کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں خواتین کو گردنِ رحم کے کینسر جیسی مہلک بیماری سے بچایا جا سکے۔

Related Posts