پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس میں 900 پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan Stock Exchange surges as KSE-100 gains over 7,000 points
PHOTO:ONLINE

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور ابتدائی بیس منٹ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

صبح 9 بج کر 50 منٹ پر مارکیٹ 157 083 پوائنٹس کی سطح پر موجود تھی جو گزشتہ روز کے اختتام پر 156 177 پوائنٹس تھی۔ اس طرح مارکیٹ میں 0اعشاریہ 58 فیصد بہتری دیکھنے میں آئی۔

گزشتہ روز بدھ کے کاروباری سیشن میں انڈیکس میں معمولی کمی ہوئی تھی اور مارکیٹ صرف 3اعشاریہ 12 پوائنٹس گر کر 156 177 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

ٹریڈنگ ایکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئی اور ایک ارب 49 کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 48 ارب روپے سے زیادہ رہی جبکہ اس سے پچھلے روز ایک ارب 35 کروڑ شیئرز تقریباً 43 ارب روپے میں ٹریڈ ہوئے تھے۔

کاروباری سرگرمیوں کے دوران 485 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا، جن میں سے 235 کے نرخوں میں اضافہ، 219 کے نرخوں میں کمی جبکہ 31 کمپنیوں کے شیئرز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

ٹریڈنگ والیوم میں سرفہرست کمپنیوں میں ورلڈ کال ٹیلی کام 13 کروڑ 77 لاکھ سے زائد شیئرز کے ساتھ رہی، جس کا ریٹ 1اعشاریہ 72 روپے پر بند ہوا۔

اسی طرح میڈیا ٹائمز نے 9 کروڑ 40 لاکھ شیئرز 5اعشاریہ 86 روپے پر اور بینک آف پنجاب نے 8 کروڑ 40 لاکھ شیئرز 21اعشاریہ 71 روپے فی شیئر کے حساب سے بند کیے۔

سب سے زیادہ اضافہ خیبر ٹیکسٹائل ملز میں ریکارڈ ہوا، جس کے شیئرز کی قیمت 222 روپے بڑھ کر 2 447 روپے پر پہنچ گئی۔

اس کے بعد پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے شیئرز میں 158 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور وہ 25 158 روپے پر بند ہوئے۔

دوسری جانب ہوخسٹ پاکستان کے شیئرز میں 51 روپے کمی کے بعد قیمت 3 946 روپے رہی جبکہ ایس ایس آئل ملز کے شیئرز 35 روپے کم ہو کر 515 روپے پر آ گئے۔

فیوچر مارکیٹ میں بھی سرگرمی بڑھ گئی، جہاں 27 کروڑ سے زائد شیئرز تقریباً 12 ارب 44 کروڑ روپے کی مالیت کے ساتھ ٹریڈ ہوئے، جو اس سے پچھلے روز 24 کروڑ شیئرز 10 ارب 41 کروڑ روپے کی مالیت پر تھے۔

مجموعی طور پر 322 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، جن میں سے 162 کے نرخ بڑھے، 156 کے کم ہوئے اور 4 کمپنیوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

فیوچر ٹریڈنگ میں پیس کے شیئرز 3 کروڑ 15 لاکھ کے قریب 10اعشاریہ 50 روپے پر رہے جبکہ ٹی آر جی اور ڈی سی ایل بھی نمایاں ٹریڈنگ والیوم میں شامل رہیں۔

Related Posts