پنجاب کے تمام انٹرمیڈیٹ اور ہائر سیکنڈری ایجوکیشن بورڈز نے باضابطہ طور پر بارہویں کلاس کے نتائج 2025 کا اعلان کر دیا ہے۔
لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، ڈی جی خان، ساہیوال اور سرگودھا بورڈز کے صدر دفاتر میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلباء کے اعزاز میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
ان تقریبات میں مختلف گروپس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو سرٹیفکیٹس اور شیلڈز دی گئی اور مہمان خصوصی نے انہیں نوازا۔
راولپنڈی میں انٹرپارٹ ٹو کے نتائج کل جاری ہونگے، زرلٹ آن لائن دیکھنے کا طریقہ
پنجاب کے دیگر طلباء، چاہے وہ کسی بھی بورڈ کے تحت ہوں، جیسے کہ بہاولپور، ڈی جی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان، راولپنڈی، ساہیوال اور سرگودھا بورڈ کے طلباء اپنے نتائج آن لائن بھی دیکھ سکتے ہیں۔
طلباء اپنے نتائج تین طریقوں سے حاصل کر سکتے ہیں۔ سب سے پہلے تمام پنجاب بورڈز کی سرکاری ویب سائٹس پر نتائج دستیاب ہیں، جہاں طلباء اپنا رول نمبر درج کر کے فوری طور پر نتائج دیکھ سکتے ہیں۔
نوجوانوں کیلئے خوشخبری! پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز بھرتی کا موقع، اپلائی کرنے کا طریقہ
اس کے علاوہ ہر بورڈ نے سرکاری گزٹ بھی شائع کیا ہے جو نتائج چیک کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تیسرا طریقہ موبائل پیغام کی سہولت ہے، جس کے ذریعے طلباء اپنے رول نمبر مخصوص نمبر پر بھیج کر نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ اقدام طلباء کی سہولت اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ وہ آسانی سے اپنے تعلیمی نتائج تک رسائی حاصل کر سکیں اور اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی کر سکیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








