راولپنڈی میں انٹرپارٹ ٹو کے نتائج کل جاری ہونگے، زرلٹ آن لائن دیکھنے کا طریقہ

تازہ ترین

تازہ ترین

BISE Rawalpindi 11th class result 2025 announced
(Image: Express Tribune)

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی آئی ایس ای) راولپنڈی نے اعلان کیا ہے کہ بارہویں جماعت (ایچ ایس ایس سی پارٹ ٹو) کے نتائج 18 ستمبر کو صبح 10 بجے جاری کیے جائیں گے۔

اس موقع پر بورڈ ہیڈکوارٹرز میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مختلف گروپس کے نمایاں طلبہ کو شیلڈز اور اسناد دی جائیں گی۔

ترجمان بی آئی ایس ای راولپنڈی کے مطابق عام طلبہ اپنے نتائج مختلف ذرائع سے حاصل کر سکیں گے۔ بورڈ نے اس سلسلے میں تین سہولتیں فراہم کی ہیں۔

کراچی کے اسکول میں طالبعلم اور اسکی والدہ پر وحشیانہ تشدد؛ دیکھیں وائرل ویڈیو

طلبہ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر نتائج دیکھ سکیں گے، جہاں رول نمبر درج کرنے کے بعد نتیجہ سامنے آ جائے گا۔

اسی طرح نتائج کا آفیشل گزٹ بھی جاری کیا جائے گا، جس کے ذریعے طلبہ اپنے نتائج دستی طور پر تلاش کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ طلبہ موبائل ایس ایم ایس سروس کے ذریعے بھی نتائج معلوم کر سکتے ہیں جس کے لیے صرف اپنا رول نمبر 800296 پر بھیجنا ہوگا۔

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب طلبہ اور والدین بڑی بے چینی سے امتحانی نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔

توقع کی جا رہی ہے کہ اس سال بھی اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو بھرپور پذیرائی ملے گی اور ان کی کامیابیوں کو نمایاں طور پر سراہا جائے گا۔

Related Posts