اداکاری کی دنیا کی دو مشہور حسینائیں تیجسوی پرکاش اور شہناز کور گل ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
دونوں اسٹارز نے حال ہی میں اپنے نئے فوٹو شوٹ کے ذریعے ’باسی لک‘ میں شاندار انداز پیش کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے فینز میں یہ بحث چھڑ گئی کہ کس نے یہ انداز زیادہ خوبصورتی سے اپنایا۔
انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی تصاویر میں تیجسوی پرکاش نے پر اعتماد اور اسٹائلش لک کے ساتھ اپنی منفرد شخصیت کو نمایاں کیا جبکہ شہناز کور گل نے اپنی دلکش مسکراہٹ اور پُرکشش انداز سے مداحوں کے دل جیت لیے۔
مداحوں نے کمنٹس میں دونوں کی تعریف کی تاہم کچھ نے تجسوی کو فیشن آئیکون قرار دیا تو کچھ نے شہناز کے نیچرل اسٹائل کو زیادہ متاثر کن کہا۔
لاکھوں میں تنخواہ، بھاری مراعات! لڑکیاں انٹر کے بعد ایسے ایئر ہوسٹس بن سکتی ہیں، تمام معلومات
یہ اسٹائل شو ڈاؤن اس بات کا ثبوت ہے کہ بالی ووڈ اور ٹی وی انڈسٹری کی یہ دونوں سپر اسٹارز نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ اپنی فیشن سینس کے باعث بھی مداحوں کے دلوں پر راج کر رہی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








