سوشل میڈیا پر سندھ حکومت کے فنانس ڈپارٹمنٹ کے نام سے ایک نوٹیفکیشن تیزی سے وائرل ہے، جس کے مطابق ایچ پی وی ویکسین نہ لگوانے والی خواتین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے نہیں ملیں گے۔
وائرل نوٹی فکیشن میں تمام بی آئی ایس پی (بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام) ڈائریکٹرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ جن مستفید خواتین نے ایچ پی وی ویکسینیشن نہیں لگوائی ان کی ادائیگیاں فوری طور پر روک دی جائیں۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ صرف ویکسین لگوانے والی خواتین کا نیا ڈیٹا جمع کیا جائے گا اور انہی کے اکاؤنٹس دوبارہ کھولے جائیں گے تاکہ بی آئی ایس پی کی رقوم بحال کی جا سکیں۔ مزید برآں اس حکم پر فوری عمل درآمد اور تعمیل رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت بھی درج ہے۔

تاہم بی آئی ایس پی نے اس نوٹیفکیشن کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جعلی ہے اور اس کا مقصد قومی سطح پر جاری بچیوں کو کینسر سے بچانے والی ایچ پی ویکسینیشن مہم کو نقصان پہنچانا ہے۔
بی آئی ایس پی عوامی انتباہ
ایک جعلی نوٹس کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ HPV ویکسین نہ لگوانے والوں کی ادائیگیاں روک دی جائیں گی۔یہ نوٹس بالکل جعلی ہے۔
بی آئی ایس پی کا HPV ویکسینیشن سے کوئی تعلق نہیں۔
کسی مستحق کی ادائیگی نہیں روکی جا… pic.twitter.com/FqitIxkDID— Benazir Income Support Programme (@bisp_pakistan) September 20, 2025
بی آئی ایس پی حکام کا کہنا ہے کہ ادارہ ایک وفاقی سطح کا پروگرام ہے اور کسی صوبائی حکومت یا محکمے کو اس کی رقوم روکنے یا مستحقین کی ادائیگیاں معطل کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔
اب کوئی نہیں بچے گا، سروائیکل کینسر ویکسینیشن کے متعلق پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف کارروائی شروع
ترجمان بی آئی ایس پی نے واضح کیا کہ ایسی گمراہ کن اور نقصان دہ سرگرمیاں ناقابلِ قبول ہیں اور ان کی سخت مذمت کی جاتی ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جھوٹے اور من گھڑت نوٹیفکیشنز پر یقین نہ کریں اور صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر انحصار کریں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








