اب شوبازی کی قیمت بھی ادا کرنا پڑے گی، ایف بی آر نے دولت کی نمائش کرنے والوں کی نگرانی شروع کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوشل میڈیا پر شاہانہ طرزِ زندگی دکھانے والوں کو کڑی نگرانی میں لے لیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ایف بی آر نے ایسے ایک لاکھ سے زائد امیر افراد کا ڈیٹا جمع کر لیا ہے جو دولت کی نمائش تو کرتے ہیں لیکن ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کراتے۔

اطلاعات ہیں کہ شادیوں پر بھاری اخراجات کرنے والے نان فائلرز کو بھی نشانے پر لیا گیا ہے۔ یکم اکتوبر سے ان افراد کے خلاف باقاعدہ کارروائی شروع کی جائے گی۔

حکام کے مطابق سوشل میڈیا پر لگژری لائف اسٹائل دکھانے والے مگر ٹیکس نیٹ سے باہر افراد کو اب حساب دینا ہوگا۔

حکام کے مطابق ایف بی آر نے تمام سوشل میڈیا لائف اسٹائل مانیٹرنگ ٹیم کی مدد سے فہرستیں تیار کر لی ہیں، ایف بی آر نے نے سوشل میڈیا پر دکھاوا کرنے والوں امرا کے خلاف بھی مکمل ڈیٹا تیار کرلیا ہے۔

یکم اکتوبر سے بغیر لائسنس ڈرائیورز کی گرفتاری اور گاڑیاں بند کرنے کا فیصلہ

سوشل میڈیا پر اپنی دولت دکھانے والے افراد جو گوشوارہ جمع نہیں کرائے گا، ٹیکس حکام کے ریڈار میں آ جائیں گے، سوشل میڈیا پر مہنگی گاڑی، مہنگے موٹر سائیکل، مہنگی کشتیوں کی نمائش کرنے والوں کے گوشواروں کی چھان بین کی جائے گی۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ مہنگے بنگلوں، فلیٹس، فارم ہاؤسز، مہنگے  کپڑوں، جیولری اور گھڑیوں کی نمائش کرنے والے کو گوشوارہ جمع نہ کرانے پر کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، شادیوں پر20،20 ہزار ڈالر مالیت کے سوٹ استعمال کیے جا رہے ہیں جبکہ انکم ٹیکس گوشواروں میں یہ طرزِ زندگی ظاہر نہیں کیا گیا۔

 سوشل میڈیا پر شادی کی تقریبات میں نوٹ نچھاور کرنے والوں بھی گوشوارے جمع نہ کرانے پر ایکشن کی زد میں آئیں گے، دولت کی نمائش کرنے والے کی شناخت کے لیے نادرا نے ایف بی آر کی بھرپور معاونت کی ہے۔

دولت کی نمائش کرنے والے کے اخراجات، کریڈٹ اور اے ٹی ایم کارڈ، اور بیرون ملک سفر کی تمام تفصیلات حاصل ہوچکی ہیں، ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے اور اس میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔

Related Posts