کاروبار کیلئے 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرضے؛ اپلائی کرنے کا طریقہ جان لیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ ان لائن)

پنجاب حکومت نے چھوٹے کاروبار کرنے والوں کے لیے ایک انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے آسان کاروبار کارڈ اسکیم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت صوبے بھر کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد کو ایک لاکھ روپے سے لے کر 10 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

یہ اقدام کاروباری ترقی کو پائیدار اور شفاف بنانے کے مقصد سے کیا گیا ہے جس میں قرض کی فراہمی ڈیجیٹل SME کارڈ کے ذریعے کی جائے گی تاکہ فنڈز کا استعمال مربوط، منظم اور مکمل طور پر شفاف ہو۔

مریم نواز کا پنجاب کے سیلاب متاثرین سے متعلق اہم اعلان

 

اہم خصوصیات

قرض کی حد: زیادہ سے زیادہ 10 لاکھ روپے

مدت: 3 سال

قرض کی نوعیت: پہلے سال کے لیے گھومتا ہوا (Revolving) قرض

ادائیگی: 3 ماہ کی رعایتی مدت کے بعد 24 ماہانہ اقساط

شرحِ منافع: مکمل طور پر سود سے پاک (0%)

قرض کہاں استعمال کیا جا سکتا ہے؟

قرض لینے والے افراد اسے درج ذیل مقاصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں:

سپلائرز کی ادائیگی

یوٹیلیٹی بلز، ٹیکس اور دیگر مالی واجبات

ڈیجیٹل ادائیگیاں (POS یا موبائل ایپ کے ذریعے)

25 فیصد تک رقم کی نقدی شکل میں نکاسی صرف کاروباری مقاصد کے لیے

کون اہل ہے؟

اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے درخواست دہندہ کو

پنجاب میں کاروبار کرنے والا (موجودہ یا نیا) ہونا چاہیے

عمر: 21 سے 57 سال کے درمیان

پاکستانی شہری، درست شناختی کارڈ اور موبائل نمبر کے حامل

کسی بینک یا ادارے کا نادہندہ نہ ہو

سائیکومیٹرک ٹیسٹ اور ڈیجیٹل تصدیق کے مراحل سے گزرنے کی صلاحیت رکھتا ہو

نوٹ: فی فرد یا کاروبار صرف ایک درخواست کی اجازت ہے۔

درخواست دینے کا طریقہ؛

درخواست صرف ڈیجیٹل طور پر دی جا سکتی ہے

PITB کے پورٹل پر آن لائن فارم دستیاب ہے

فیس: 500 روپے (ناقابلِ واپسی)

درخواست گزار کا شناختی کارڈ، کاروبار اور کریڈٹ ہسٹری کی جانچ کی جائے گی

آن لائن اپلائی کرنے کے لیے ویب سائٹ: akc.punjab.gov.pk

رقم کی تقسیم اور ادائیگی کا طریقہ؛

قرض کا پہلا 50% حصہ پہلے 6 ماہ میں دستیاب ہوگا

باقی کا 50%، رجسٹریشن (PRA یا FBR) اور استعمال کی شرائط پوری کرنے کے بعد جاری کیا جائے گا

3 ماہ کی رعایتی مدت کے بعد قسطوں کی ادائیگی کا آغاز

ہر ماہ کم از کم 5% بقیہ رقم کی ادائیگی لازم

غیر کاروباری لین دین پر پابندی ہوگی

اضافی تفصیلات؛

سالانہ کارڈ فیس: 25,000 روپے + FED (قرض کی رقم میں سے کاٹی جائے گی)

ضمانت: ڈیجیٹل پرسنل گارنٹی اور لائف انشورنس کور

رہنمائی: فزیبیلٹی رپورٹس PSIC اور BOP کی ویب سائٹس پر دستیاب

مدد کے لیے ہیلپ لائن: 1786

آسان کاروبار کارڈ اسکیم پنجاب حکومت کا وہ قدم ہے جو معاشی ترقی، مالی شمولیت اور ڈیجیٹل کاروباری ماحول کے فروغ کی راہ ہموار کر رہا ہے۔ یہ اسکیم نہ صرف کاروباری طبقے کو بااختیار بنائے گی بلکہ صوبے میں خود روزگاری کے مواقع بھی بڑھائے گی۔

Related Posts