وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بلوچستان اور لاہور میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف دو بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا رقوم اور جعل سازی میں استعمال ہونے والا دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔
ایف آئی اے بلوچستان زون نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ایک ملزم شادی خان کو گرفتار کرلیا۔
پی آر نمبر: 765/2025
ایف آئی اے بلوچستان زون کی بڑی کاروائی
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم شادی خان گرفتار ملزم سے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ برآمدملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا pic.twitter.com/GwlyTMpfBQ— Federal Investigation Agency – FIA (@FIA_Agency) September 21, 2025
ترجمان کے مطابق ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا اور حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی نیٹ ورک سے منسلک تھا۔
کارروائی کے دوران ملزم سے غیر قانونی کاروبار سے متعلق اہم دستاویزات اور ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایف آئی اے لاہور زون نے کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مبنی کارروائی میں دو ملزمان محمد یاسین اور سمون احمد بٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔
پی آر نمبر: 764/2025
ایف آئی اے لاہور زون کی کاروائی
کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 2 ملزمان محمد یاسین اور سمون احمد بٹ رنگے ہاتھوں گرفتار
ملزمان سے بھاری تعداد میں مختلف معروف رجسٹرڈ کمپنیز کی جعلی پروڈکٹس برآمدملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے pic.twitter.com/ejHWS8b0oN— Federal Investigation Agency – FIA (@FIA_Agency) September 21, 2025
ملزمان پر مختلف معروف کمپنیوں کی جعلی مصنوعات تیار کرنے اور بیچنے کا الزام ہے، گرفتاری کے وقت ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں جعلی پیکنگز اور مصنوعات برآمد کی گئیں، جنہیں مارکیٹ میں اصل سمجھ کر فروخت کیا جا رہا تھا۔
اب شوبازی کی قیمت بھی ادا کرنا پڑے گی، ایف بی آر نے دولت کی نمائش کرنے والوں کی نگرانی شروع کردی
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس نیٹ ورک کے دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔
حکام کے مطابق ایف آئی اے ملک بھر میں غیر قانونی کاروبار کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








