غزہ کی ناکا بندی ختم کرنے کیلئے روانہ گلوبل صمود فلوٹیلا کا لمحہ بہ لمحہ سفر یہاں دیکھئے

تازہ ترین

تازہ ترین

فائل فوٹو

غزہ کی ناکا بندی توڑنے کے لیے روانہ ہونے والا “عالمی قافلہ استقامت” (Global Sumud Flotilla) اپنی منزل یعنی غزہ کے ساحل کی جانب عزم و ہمت کے ساتھ محو سفر ہے۔

انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تشکیل پانے والے اس گلوبل بحری قافلے میں تقریبا 40 کشتیاں شامل ہیں۔ 31 اگست کو اٹلی کے ساحل سے روانہ ہونے والے اس قافلے پر دنیا بھر کی نگاہیں جمی ہوئی ہیں اور لوگوں کو تجسس ہے کہ یہ اس وقت کہاں جا پہنچا ہے؟

گلوبل صمود فلوٹیلا انتظامیہ کے آفیشل ٹریکنگ لنک کے ذریعے قافلے کی لائیو لوکیشن معلوم کی جا سکتی ہے، جو ہم یہاں پیش کر رہے ہیں۔

کیا واقعی سعودیہ کے ساتھ معاہدہ کرنے پر حوثیوں نے پاکستان کیخلاف اعلان جنگ کردیا؟

اس وقت قافلہ صمود بحیرہ روم میں محوِ سفر ہے، جس میں سب سے آگے بڑھتی کشتیاں اس وقت لیبیا کی بندرگاہ بن غازی کے سامنے سے گزر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ دو کشتیاں مرکزی قافلے سے کچھ پیچھے ہیں۔

مزید برآں یونان سے مزید چھ کشتیاں سفر پر روانہ ہو چکی ہیں جبکہ چھ کشتیاں تیونس سے نکل کر اس وقت مالٹا کے قریب پہنچ چکی ہیں۔

قافلے کی تازہ ترین لوکیشن دیکھنے کے لیے باقاعدہ آن لائن ٹریکنگ لنک بھی فراہم کیا گیا ہے، جہاں ہر کوئی یہ جان سکتا ہے کہ قافلہ اس وقت کہاں پہنچا ہے۔

صمود فلوٹیلا کی تازہ ترین لوکیشن یہاں دیکھئے

یہ قافلہ عالمی سطح پر حریت اور انسانی حقوق کے لیے استقامت کی علامت سمجھا جا رہا ہے، جس کا مقصد غزہ کی ناکا بندی ختم کرانے کے لیے دنیا کی توجہ مبذول کرانا ہے۔

Related Posts