زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا، دو روز گزر گئے، ڈاکٹر مشعل کریم کا کوئی سراغ نہیں لگ سکا، شوہر گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈاکٹر مشعل اور ان کا شوہر، فوٹو قومی میڈیا

زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا، کراچی کے علاقے اسکاؤٹ کالونی میں مبینہ طور پر خودکشی کی نیت سے نالے میں چھلانگ لگانے والی نوجوان خاتون ڈاکٹر مشعل کریم کا دو روز گزرنے کے باوجود کچھ پتا نہیں چل سکا۔

ریسکیو اداروں کے غوطہ خوروں نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب واقعے کے بعد سے مسلسل سرچ آپریشن جاری رکھا ہوا ہے، تاہم تاحال خاتون ڈاکٹر کو بازیاب نہیں کیا جا سکا۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈاکٹر مشعل کو آخری بار نالے میں کودتے دیکھا گیا تھا۔

بعض عینی شاہدین کے مطابق نالے میں کودنے کے باوجود نوجوان خاتون زندہ رہیں اور بعد ازاں وہ خود نالے میں سے نکل کر قریبی پارک کی گلی میں چلی گئی تھیں۔

کوئٹہ میں لاکھوں روپے مالیت کا سونا ہتھیانے کیلئے خاتون کا سفاکانہ قتل کرنے والے ملزمان کیسے پکڑے گئے؟

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے کی جا رہی ہیں، جبکہ ریسکیو ادارے خاتون کی تلاش میں مصروف ہیں۔ دوسری جانب اہل خانہ اور ذرائع کے مطابق ڈاکٹر مشعل کی گھریلو زندگی میں مسائل چل رہے تھے اور شوہر کی مبینہ طور پر دوسری شادی کے ارادے پر میاں بیوی کے درمیان اختلافات تھے۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون نے دو سال قبل پسند کی شادی کی تھی۔ تاہم ان کی موجودہ صورتحال اور لاپتا ہونے کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔

دوسری جانب ڈاکٹر مشعل کریم کے کیس کا مقدمہ درج کرکے پولیس نے ان کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔ ڈاکٹر مشعل اور ان کے شوہر کا تعلق گلگت نگر سے ہے۔ مقدمہ ڈاکٹر مشعل کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

Related Posts