سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے اعلان کیا ہے کہ نومبر 2025 تک اس کی مرکزی فیڈ مکمل طور پر اے آئی الگورتھم پر منتقل کر دی جائے گی۔
یہ خبر براہِ راست ایلون مسک اور ایکس کی ہیڈ آف پروڈکٹ نِکیتا بیئر نے دی ہے۔ اس تبدیلی کا مقصد صارفین کو زیادہ ذاتی اور متعلقہ فیڈ فراہم کرنا ہے تاکہ غیر ضروری الگورتھم والے مواد، مرکزی دھارے اور سیاسی پوسٹس کی بھرمار کم ہو۔
بیئر کے مطابق صارفین اپنی فیڈ کو متحرک انداز میں گروک (Grok) نامی ایکس کے اے آئی اسسٹنٹ کے ذریعے کنٹرول کر سکیں گے۔ یہ فیچر صارفین کو اپنی دلچسپیوں کے مطابق ٹائم لائن ترتیب دینے کی سہولت دیتا ہے اور مواد کو انفرادی ترجیحات کے مطابق لاتا ہے۔
واٹس ایپ گروپس میں ایک کلک پر سب کو مینشن کرنے کا فیچر تیاری کے مرحلے میں
مسک اور بیئر نے یقین دہانی کرائی کہ ایکس اپنا الگورتھم ہر دو ہفتے بعد اوپن سورس کی صورت میں جاری کرے گا تاکہ صارفین دیکھ سکیں کہ مواد کس طرح منتخب ہو رہا ہے اور وہ اس پر فیڈ بیک بھی دے سکیں۔ 2025 کے آخر تک صارفین گروک کو براہِ راست ہدایات دے کر اپنی فیڈ کو فوری طور پر بدل سکیں گے۔
بیئر نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ایکس ٹائم لائن کا مقصد یہ ہے کہ آپ کو مرکزی دھارے کے الگورتھم اور سیاسی مہم بازی سے نکال کر آپ کی اپنی دلچسپی کے دائرے میں لے آیا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے موجودہ اکاؤنٹس جو اب بھی غیر متعلقہ مواد، جیسے بے ربط وائرل ویڈیوز دکھا رہے ہیں، ابھی مکمل طور پر اس نئے نظام میں منتقل نہیں ہوئے، لیکن صارفین کو زیادہ بامعنی فیڈ دینے کے لیے مسلسل تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








