ریشب شیٹی کی فلم کنتارا چیپٹر ون کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی شائقین میں جوش و خروش بڑھ گیا ہے۔ یہ فلم 2 اکتوبر کو دسہرہ اور گاندھی جینتی کے موقع پر ریلیز ہوگی۔
شیٹی اس بار بھی ہدایتکار اور مرکزی اداکار ہیں۔ فلم کو لوک کہانیوں سے متاثر ایک شاندار ایپک کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، جو پہلی فلم کی عالمی سطح کی کامیابی کو آگے بڑھائے گی۔
ڈراما سیریل “شرپسند” کا پہلا ٹیزر جاری، دیکھئے لیجنڈری نعمان اعجاز کو نئے روپ میں
ٹریلر میں روایت، روحانیت اور عقیدت جیسے موضوعات کو دیہی پس منظر میں پرکشش انداز میں دکھایا گیا ہے۔ کہانی بھوتا کولا کی ثقافتی و روحانی رسومات پر مبنی ہے، جس میں شیٹی کے ساتھ جیارام، گلشن دیویاہ اور رُکمِنی وسنت (کنکاواتھی کے کردار میں) شامل ہیں۔
پہلی فلم تقریباً 16 کروڑ کے بجٹ میں بنی تھی اور 400 کروڑ سے زائد کمائی کی تھی، جبکہ چیپٹر ون کو بڑے بجٹ، زبردست ایکشن مناظر اور ہندی، تمل، تیلگو اور ملیالم میں ریلیز کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے۔
ٹریلر کی کئی زبانوں میں لانچ نے پہلے ہی اسے 2025 کی سب سے زیادہ متوقع فلموں میں شاکمل کر دیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








